لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے موقع پر فائرنگ کرنے والے وکلا کے خلاف اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، مقدمے میں 12وکلا سمیت سو سے زائد افراد ہیں۔ سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں ہوائی فائرنگ اور خوف وہراس پھیلانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ تاحال کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لاہی جاسکی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کاکہناہے کہ قانون سے بالاترکوئی نہیں۔ ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزموں کو جلد گرفتار کیاجائےگا۔