سندھ ہائی کورٹ کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا معاملہ


سندھ ہائی کورٹ
کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا معاملہ
ہلاکتیں کیسے ہوئیں، معمہ حل نہ ہوسکا تفتیشی افسر کے عدالت میں متضاد بیانات ۔۔۔۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کے مطئمن نہ کرنے پر عدالت برہم ۔۔۔۔ عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو طلب کرلیا. ۔۔۔۔ درخواست گذار عبدالجلیل خان مروت کا ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ڈی جی سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے وجہ اموات کی رپورٹ طلب ۔۔۔۔ کے پی ٹی افسر کو بھی 11 فروری کو پیش ہونے کا حکم ۔۔۔۔ بتایا جائے، وجہ اموات کیا تھیں، عدالت کا حکم ۔۔۔۔ تحقیقات کہاں تک پہنچیں، عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار ۔۔۔۔ 6 مقدمات درج ہوئے، جو اے کلاس کر دیے گئے، تفتیشی افسر ۔۔۔۔ لگتا یہ ہے کہ کے پی ٹی والوں کو بچانا چاہتے ہیں، جسٹس امجد علی سہتو ۔۔۔۔ لوگ مر گئے مگر کوئی قصور وار نہیں ٹھہرایا گیا، جسٹس امجد علی سہتو ۔۔۔۔ کوئی نہیں جو ایمانداری سے تحقیقات کرے، جسٹس امجد علی سہتو ۔۔۔۔ مرنے والوں میں سے صرف ایک کا پوسٹ مارٹم کیاگیا، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل ۔۔۔۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ غیر فطری بتایا گیا، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل ۔۔۔۔ مگر موت کی وجہ کیا تھی، تصدیق نہیں ہوئی، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل ۔۔۔۔ کے پی ٹی، وفاقی حکومت، کوئی تو بتائے اموات کی وجہ کیا تھی، عدالت ۔۔۔۔ ہماری حدود میں کوئی موت نہیں ہوئی، وکیل کے پی ٹی کا موقف ۔۔۔۔ ہوا کا رخ سمندر کی جانب مگر اموات آبادی میں ہوئی، وکیل کے پی ٹی ۔۔۔۔ اگر ہماری حدود میں اموات ہوتیں تو ذمہ دار تھے، وکیل کے پی ٹی ۔۔۔۔ وجہ اموات کی مسٹری کون حل کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر کا استفسار ۔۔۔۔ سندھ حکومت اس مسٹری کو حل کرے، وکیل کے پی ٹی ۔۔۔۔ وجہ اموات کا علم نہیں، کیس کیسے اے کلاس کردیے گئے، جسٹس امجد علی سہتو ۔۔۔۔ گیس کے سیمپل 48 گھنٹے بعد لیے گئے، جسٹس امجد علی سہتو ۔۔۔۔ 48 گھنٹوں بعد تو گیس ہوا میں تحلیل ہوچکی ہوگی، جسٹس امجد علی سہتو ۔۔۔۔ میرے پاس ایسی کوئی رپورٹ نہیں جس سے وجہ اموات معلوم ہو، تفتیشی افسر ۔۔۔۔ اموات گیس سے ہوئیں، فیمیگیشن سے، کچھ معلوم نہیں، تفتیشی افسر ۔۔۔۔ سیمپل کی رپورٹ کیا کہتی ہے، عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار ۔۔۔۔ آخر بتایا تو جائے ذمہ دار کون ہے، جسٹس محمد علی مظہر ۔۔۔۔ عدالت نے 11 فروری تک رپورٹ طلب کرلیں

 

This Post is added by the Editor of the Company